تحریک کشمیربرطانیہ: خرم پرویز کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف بی بی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

298

تحریک کشمیربرطانیہ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے رضا کار خرم پرویز کی بلاجوا ز گرفتاری کے خلاف بی بی سی کے آفس کے سامنے کشمیریوںنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں شریک شرکاء نے خرم پرویز کی حمایت میں نعرے لگائے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسٹورٹ رچرڈ سن نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت فراہم کرے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد ٖغالب نے کہاہے دنیا ہندوستان کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاںکرنے والا ملک قراردے کر اس مداخلت کرے،ہندوستان نے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوںکی تمام حدریں عبور رکرلی ہیں،سو اکروڑ انسانوںکی زندگیاں بچنے کے لیے دنیا موثر کردا رادا کرے،انھوںنے کہا کہ مودی کی دستبراور چیرہ دستیوں سے کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے،ہندوستان کے اندر تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں،ہندو توا سوچ کے تحت سب کو خوف زدہ کیاجارہاہے۔اس موقع پر خواجہ سلیمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔