اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی

150

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی،صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 4اموات ہوئیں،

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں دیہات میں 6 اورشہری علاقوں میں 2 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں اب تک 4 ہزار 596ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں،ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے اب تک 21 اموات ہو چکی ہیں،دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے 4 اموات ہوئیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 137 ہوچکی ہے،

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 108 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 82 صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے جبکہ واں سال پنجاب میں تاحال ڈینگی کے 24 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔