کورونا کی نئی قسم، آئی سی سی نے ویمن ٹیموں کو دبئی پہنچانے کیلئے کوششیں تیز کردیں

322

جنوبی افریقہ سے کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم اومی کرون سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز زمبابوے سے باہر لیجانے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پروازیں معطل ہونے پر کرکٹ حکام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ، 29 نومبر کو پابندی کے اطلاق سے قبل ٹیموں کو دبئی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق زمبابوے میں جاری ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز دبئی میں ہوسکتے ہیں،رپورٹس کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں موجود ہیں، قومی ویمن ٹیم کی زمبابوے موجودگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور ٹیم سے رابطے میں ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ کو معطل کرنے سمیت متعدد آپشن پر غور شروع کر دیا ،واضح رہے کہ یو اے ای حکام نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث زمبابوے سمیت 6 افریقی ملکوں پر فلائٹس کی پابندیاں لگائی ہیں۔