سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی پر تین میچز کی پابندی

337

سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر جنید علی پر تین میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جنید علی کو لیول تھری کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ان فئیر کیچ کا دعویٰ کیا تھا۔آن فیلڈ امپائرز نے جنید علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت چارج کیا اور میچ ریفری افتخار احمد نے تین میچز کی پابندی کی سزا تجویز کی۔