آزادکشمیر: وزیر اعظم نے پارٹی رہنما کو چیئرمین ترقیات مظفرآباد لگادیا

264

وزیراعظم آزادکشمیر نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید اظہرگیلانی کو چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد تعینات کردیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے موصو ف کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ دریں اثناء سید اظہر گیلانی نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد میں جمعہ کی شام کو ہی اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے۔ سید اظہرگیلانی سابق وزیر حکومت اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وٹکٹ ہولڈر حلقہ لچھراٹ پیرسیدغلام مرتضی علی گیلانی کے بھانجے ہیں جو الیکشن 2021سے قبل ٹکٹ نہ ملنے کی پاداش میں پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکرن لیگ میں چلے گئے تھے تاہم اظہر گیلانی اپنی پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہے اور خاندانی دبائو کے باوجود مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے۔اظہر گیلانی کے خاندان کا آبائی تعلق آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے ساتھ رہا ہے۔