اے این ایف کی لاہور، بلوچستان میں کاروائیاں، 25کلو گرام سے زائد چرس بر آمد کر لی

474

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی لاہور اور بلوچستان میں  کاروائیاں، 25کلو گرام سے زائد چرس بر آمد کر لی،

اے این ایف حکام کے مطابق اے این ایف بلوچستان اور اے این ایف انٹیلیجنس نے کوئٹہ میں مشترکہ کاروائی کے دوران 15.6 کلو چرس برآمد کر لی – موقع سے برآمد شدہ مواد کی قیمت تقریبا 507,000روپے ہےـ بر آمد شدہ منشیات کو بڑی مہارت سے 13 پیکٹ بنا کر بیٹری چارجرز کے اندر چھپایا گیا تھا- مشکوک سامان عمران اور آصف نامی مسافروں کے نام پر رکھوایا گیا تھاـ

اے این ایف نے تمام سامان تحویل میں لے لیا اور منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی- اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایک اور کاروائی میں اے این ایف پنجاب کی ٹیم نے  لاہور میں محمد طاہر نامی شخص سے 9.6 کلو چرس برآمد کر لی، ملزم نے منشیات گاڑی کی سیٹوں کے نیچے چھپا رکھی تھی ـ ویگن آر گاڑی کی نشستوں کے نیچے 8 پیکٹ بنا کر چھپا رکھی تھی- ملزم طاہر سے برآمد شدہ مواد کی قیمت تقریبا 3,12,000روپے ہے- اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے