وزیر علیٰ  عثمان بزدار نے   پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کے لیے الگ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی

228

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیہات میں سیوریج اورصفائی بہتر بنانے کیلئے  پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کے لیے الگ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کیلیے الگ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی، ادارہ گائوں میں سیوریج او رصفائی کیلئے خدمات سرانجام دے گا جبکہ ادارے کا خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر50دیہات کوماڈل ویلج بنانے کے پروگرام پر کام شروع کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے عثمان بزدار نے کہا کہ علیحدہ ادارے سے دیہات میں سیوریج اور صفائی میں بہتری آئے گی، فراہمی و نکاسی آب کیساتھ فلاح کے دیگر منصوبے مکمل ہوں گے،وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیزامپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام جاری ہے، ساہیوال اورسیالکوٹ میں 43ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسی آب کی نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے،انھوں نے کہا کہ ساہیوال اور سیالکوٹ میں پارکس بحالی کے منصوبیمکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگرشہروں میں بھی فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے،اجلاس میں عثمان بزدار نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلییضروری مشینری جلد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔