صحافی مسعود ستار کا قتل یا ٹریفک حادثہ ، حکومت نوٹس لے، انور شیخ

197

نواب شاہ (نمائندہ جسارت )نواب شاہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد انور شیخ نے کہا کہ اے پی پی کے سابق بیورو چیف مسعود ستار کی ٹریفک حادثے میں موت یا دن دھاڑے ایک اور صحافی کا قتل ، اس اندوہناک واقعے کا سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے اور تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرے جبکہ پی ایف یو جے کے تمام دھڑے اس مسئلے پر اپنے اختلافات پس پردہ ڈال کر ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں اور تمام حالات اور واقعات کو سامنے رکھ کر آئندہ کا لائحہ
بنائیں ۔ ایک بیان میں صدر نوابشاہ یونین آف جرنلسٹ محمد انور شیخ اور جنرل سیکرٹری ارشد علی شیخ نے کہا کہ اس سلسلہ میں صحافتی تنظیمیں بھی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سینئر صحافی مسعود ستار کے واقعے کو سنجیدہ لے اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرواکر حقائق سامنے لائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسعود ستار کے بیٹے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دینے والے ان کا موبائل فون بھی ہمراہ لے گئے اس سے لگتا ہے کہ معاملہ کچھ اور ہے انہوں نے فوری طور پر اس معاملے پر عدالت عظمیٰ اور حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔