شمالی امریکا سے برآمدات میں 43.26 فیصدبڑھ گئی

361

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان اورشمالی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 43.26 فیصد جبکہ خطے کے ممالک سے درآمدات میں 35.90 فیصدکااضافہ ہواہے۔ا سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک امریکا، کینیڈا اورخطہ کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.222 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.26 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کو1.551 ارب ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اکتوبر2021 میں شمالی امریکا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو565.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 24.35 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک کو435.24 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔