سمندری حیات خطرے سے دوچار ہے،وائس ایڈمرل (ر) خواجہ غضنفر حسین

262
ماہی گیری سے متعلق آگاہی نمائش میں وائس ایڈمرل (ر) خواجہ غضنفر حسین اور دیگر کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہی گیری کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے تحت ماہی گیری اور حیاتیاتی تنوع سے متعلق آگاہی نمائش اور ایک ہفتہ طویل آگاہی مہم کا آغاز کیاگیا۔ اس موقع پر Cdre (R) علی عباس SI(M) NIMA نے افتتاحی تقریب میں مندوبین کو خوش آمدید کہا اور سمندری حیات کی اہمیت اور اس کے استحصال کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک صحت مند سمندری ماحولیاتی نظام کی بحالی میں اپنامثبت کردار ادا کریں۔ وائس ایڈمرل (ر) خواجہ غضنفر حسین ایچ آئی (ایم)، ڈائریکٹر جنرل، بحریہ یونیورسٹی آف کراچی نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب کی منتظم سینیئر ریسرچر نغمانہ ظفر نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عالمی ماہی گیری کے دن اور سمندری حیات کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی  ڈالی۔تقریب کا مقصد نوجوانوں میں سمندری وسائل، ماہی گیری اور حیاتیاتی تنوع کے متعلق شعور اجاگر کیا گیا۔جس کے تحت نوجوانوں کو ماہرین اور ساتھیوں کے ساتھ اظہار خیال کا موقع فراہم کیا گیا تاکہ وہ ماحولیاتی نظام اور وسائل کے اخراج کے درمیان توازن کو سمجھ سکیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سمندر میں رہنے والی ایک بھی مخلوق کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔