مہنگائی نے غریب افراد کو گرم کپڑوں سے بھی محروم کردیا، منصور شیخ

465

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہنگائی کے سبب غریب افراد گرم کپڑوں سے بھی محروم ہیںیہ بات انسان دوست پارٹی کے سربراہ اورآئندہ الیکشن کے لئے امید وار برائے قومی اسمبلی حلقہ 252 قیص منصور شیخ نے یوسف گوٹھ سرجانی ٹائون، لانڈھی، کورنگی،جمعہ گوٹھ،ابراہیم حیدری،51Cاور کراچی کے دیگر علاقوں میں مستحقین میں کمبل اور جیکٹس تقسیم کرنے کے موقع پر کہی پہلے سردیوں میں لنڈا کے کپڑے غریب لوگ خریدلیتے تھے مگر اب وہ ان کی دسترس سے باہر ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انہوںنے کہاکہ ایک جانب لوگ بے روزگار ہیں تو دوسری جانب بجلی،پیٹرول اور گیس اتنی مہنگی کر دی گئی ہیں کہ یہ سب غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں مگر حکومت یہی کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں پیٹرول سمیت ہر چیز دوسرے ممالک کی نسبت سستی ہے اور ابھی یہ چیزیں مزید مہنگی ہو ں گی قیص منصور شیخ نے کہاکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے ان کا ترقی یا فتہ ممالک سے موازنہ درست نہیں ۔