پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس گیا، میاں زاہد

528

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے اور کاروباری برادری اور عوام کے لیے ہر آنے والا دن زیادہ مشکل ہوگا، منی بجٹ معمول بن جائیں گے جبکہ عوام کسی قسم کے ریلیف یا کسی اچھی خبر کے لئے ترس جائیں گے۔ چارماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات سے چھ ارب ڈالر کمانے والے ملک کاآئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کے لئے روپے کی قدرمیں چودہ فیصد کمی اوربجلی، پٹرول اور گیس سمیت ہرچیز کی قیمت میں زبردست اضافہ عام لوگوں کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری، کرپشن، بجلی گیس زراعت کے شعبہ میں نقصانات،غلط فیصلوں اور نااہلی نے زبردست پوٹینشل رکھنے والے ملک کی معیشت کو اس حال تک پہنچا دیا ہے کہ مکمل دیوالیہ پن سے بچنے کے لئے اہم اثاثے گروی اورملک کو اپنی خودمختاری کا سودا کرنا پڑرہا ہے۔ ملکی آمدنی کم اوراخراجات اتنے زیادہ بڑھا دئیے گئے ہیں ۔