چٹا کانگ ٹیسٹ ، پہلے روز بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے

307
چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلادیشی بلے باز لٹن داس سنچری بناکر دادوصول کررہے ہیں، دوسری تصویر میں حسن علی وکٹ لینے کے بعد پرجوش نظرآرہے ہیں

چٹا کانگ(جسارت نیوز)لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ۔ بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور دونوں نے 14، 14 رنز بنائے۔بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو انفردی 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت بنگلا دیش کے مجموعی 49 اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور آگے بڑھایا۔لٹن داس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی جبکہ مشفیق الرحیم بھی نصف سنچری مکمل کرلی۔ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 5 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔ لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔