ٹھٹھہ،محکمہ ایجوکیشن ہیڈ مسٹریس کیخلاف الزامات کا نوٹس لے،غلام دستگیر

309

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے والدین غلام دستگیر۔احمد خشک۔رئیس احمد بنگالی۔اور دیگر نے گرلز ہائی اسکول مکلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کا معیار تعلیم بہت اچھا ہے ،یہاں کی ہیڈ مسٹریس نے اسکول کو بہت اونچا مقام دلوا کر کاپی کلچرل کو ختم کروایا ہے جس سے کچھ افراد اسکول کی ہیڈ مسٹریس کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔ یاسمین انڑ کی کاوشوں سے اسکول کو کئی بہترین ایوارڈز بھی مل چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ مسٹریس کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف محکمہ ایجوکیشن فوری نوٹس لے۔