حیدرآباد، لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں سیمینار ہال کا افتتاح

188

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اُجن نے آرتھو پیڈک وارڈ،ِ لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں سیمینار ہال کا افتتاح کردیا۔اس ہال کو لمس کے سابق پروفیسر آف آرتھوپیڈک ڈاکٹر خلیق احمد صدیقی کی آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ کے لیے خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر خلیق احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر مظفر علی شالخ، ڈین میڈیسن اینڈ الائیڈ، پروفیسر ڈاکٹر فیروز علی کلہور ڈین فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، لمس، ڈاکٹر مبشر کولاچی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ،لیاقت یونیورسٹی اسپتال، پروفیسر اسد اللہ مخدوم، چیئر مین ڈپارٹمنٹ آف اورتھوپ لمس، پروفیسر فہیم احمد میمن، آرتھوپیڈک کے پروفیسر، لمس، پروفیسر عباس میمن، ڈاکٹر رئیس پرویز، جناب عبدالستار جتوئی، بھی موجود تھے۔