بچوں کو نماز کی جانب راغب کرنے کیلیے مقابلہ الصلوٰۃ کا سلسلہ شروع

79

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بچوں کو نماز کی جانب راغب کرنے کے لیے مقابلہ الصلوٰۃ کا سلسلہ شروع کیا ہے،اس کا دوسرا مرحلہ 3دسمبر کو مکمل ہوجائے گا،بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبدالطیف شیخ نے ویژن کے مطابق بچے سارا دن محلہ میں خاص کر نماز کے وقت مسجد کے باہر کھیلتے رہتے ہیں ان کے شور و غول سے نمازیوں کو عبادت میں پریشانی ہوتی ہے، لہٰذا بچوں کے مابین مقابلہ الصلوٰۃ کرایا جائے اور ان کو نماز کا پابند بنایا جائے،ان اس تجویز کو ویلفیئر کے تمام عہدیداران و ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی نے سہرایا اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی نے اس مقابلے کے قواعد و ضوابط بنائے،اس کمیٹی میں محمدی جامع مسجد کے پیش امام علامہ حافظ اللہ بخش چانڈیو صاحب، سبز مسجد کے پیش امام علامہ حافظ ذبیح اللہ خان صاحب، ویلفیئر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر فرحت عباس، سہیل خان اور افتخار بیگ شامل ہیں۔کمیٹی نے پہلے مرحلے ہیں جو قواعد بنائے اس کے تحت مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کی عمر 7 سال سے 12 سال مقرر کی گئی ہے،ان بچوں کو ڈائریاں فراہم کی گئیں جو بچہ 40 دن تک با جماعت نماز ادا کرے وہ ہر نماز کے بعد کمیٹی کے ممبر سے دستخط کرائیں، الحمداللہ اس مقابلہ میں 27بچوں نے حصہ لیا، 40 دن مکمل ہونے پر بھائی خان ویلفیئر نے ایک تقریب منعقد کی جس میں عیدمیلا دالنبیﷺ کی مناسبت سے سیرت کانفرنس کا انعقاد کرایا گیاجس کا عنوان سیرت پاک ﷺ کی روشنی میں نماز کی اہمیت تھا، کانفرنس سے حیدرآباد کے معروف اسکالر علامہ حافظ قاری محمد شریف نقشبندی نے خطاب کیا اور نعت خواں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں اپنی عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔