سیاستدان عوامی کے بجائے ذاتی مفادات پر اکٹھے ہوجاتے ہیں، ارباب رحیم

230

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان عوامی مفاد کے بجائے اپنے مفادات پر اکٹھے ہوجاتے ہیں،وہ قاسم آباد حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد وہ علیل ہو گئے تھے، طبیعت میں بہتری آنے کے بعد اب
وہ تنظیم کو فعال کریں گے، انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تنظیم میں گروپ بندی نہ ہو، پارٹی میں میرا کوئی گروپ نہیں ہے میں عمران خان کے ساتھ ہوں، تحریک انصاف کو اب سیلفی پارٹی سے باہر نکالیں گے، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تحریک انصاف میں میری شمولیت سے ناراض ہیں، میری مخالفت ہوتی رہے گی مجھے اپنا کام جاری رکھنا ہے۔ پاکستانی سیاستدان عوامی مفاد کے بجائے اپنے مفادات پر اکٹھے ہوجاتے ہیں، 58 ٹو بی قانون ان چوروں کے لیے تھا، نواز شریف نے آکر یہ قانون ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ سندھ میںارکین قومی و صوبائی اسمبلی لوگوں کو قتل کرتے ہیں، سندھ میں تھانہ کلچر پیپلزپارٹی کا پیدا کردہ ہے، انہوں نے کہا کہ جب ہم آئی جی تبدیل کرنے کا کہتے ہیں تو انہیں سندھ کارڈ یاد آجاتا ہے، تھانوں پر کسی کا جائز مقدمہ تک درج نہیں ہوتا۔