ٹنڈوالٰہیارمیں ایک بارپھر کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

235

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسوں اصافے کے پیش نظر محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی واضح ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹنڈوالٰہیار نے شہر یوں کو اس مر ض سے نجات دلانے کے لیے محکمہ پولیس کے تعاون سے ہر شہر ی کو کورونا وائرس کی ویکسین کرانے کے لیے مدد لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع ٹنڈوالٰہیار کو کورونا وائرس سے پاک کر نے کے لیے اور شہر یوں کی مکمل ویکسی نیشن کر نے کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر مچھمن داس نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے اس قومی مہم کے میں تعاون کر نے کے لیے لیٹر لکھا گیا جس کے بعد محکمہ صحت ٹنڈوالہیار کی موبائل گاڑی نے مد د گار پولیس کے سامنے کورونا ویکسن عوام کو لگانے کے لیے پولیس کی مد د سے شہر یو ں کو روک کر ان کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے مذکورہ موبائل کے ایک ملازمین نے بتایا کہ ٹنڈوالہیار میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسی نیشن نہ ہو نے کے سبب ضلع میں کورونا وائرس کے اصافہ ہو نے کا خد شے کے پیش نظر ضلع بھر میں پولیس کی مد د سے شہر یوں کو ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔