اناج منڈی میں ایک ہی نرخ کیے جائیں ،منور علی مٹھیانی

290

 

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کشمور ضلع بھر میں دھان کے اناج اور اناج منڈی میں ایک ہی نرخ مقرر کر کے کسانوں کو ریلیف دیا جائے، ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی۔ ڈپٹی کمشنر کا اناج منڈی مارکیٹ چیئرمین مرلیدھر کو منڈی کے اندر صفائی کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں دوسرے اضلاع کی مناسبت کشمور ضلع میں دھان کے اناج کا نرخ کم ہونے ، مزدوروں کی مزدوری اور اناج منڈی میں صفائی کے متعلق اجلاس طلب کیا گیا۔جس میں تاجروں کے سربراہ سیٹھ نندلال ،مارکیٹ چیئرمین مرلی دھر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں دوسرے اضلاع کی مناسبت سے دھان کے اناج کے نرخ کم ہونے اور اناج منڈی کے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ دوسرے اضلاع کے برابر چاول کے اناج کا نرخ مقرر کرکے کسانوں کو ریلیف دیں۔انہوں نے چیئرمین کمیٹی کو اناج منڈی میں صفائی اور مزدوروں کی بہتر مزدوری کے متعلق خاص ہدایت کی۔اس پر مارکیٹ چیئرمین کا کہنا تھا کہ تاجروں کی جانب سے ٹیکس کی عدم وصولی ایک بڑا مسئلہ ہے جسے جتنا جلد ہوسکے حل کروایا جائے۔ اس موقع پر سیٹھ نندلال نے یقین دلایا کہ ضلع بھر کے کسانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور دوسرے اضلاع کہ برابر نرخ دیے جائیں گے۔