پبلک سروس کمیشن نے نئی بھرتیوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کرلیں

234

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پبلک سروس کمیشن نے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔بھرتیوں کے لیے درخواستیں 28نومبر تک آن لائن درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن نے 1280 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔صوبے میں گریڈ 16 اور17 پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ اقلیتوںاورخواتین کی اسامیاں بھی رکھی گئی ہیں۔بھرتیوں کے لیے امیدوار کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔