ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے 4 ملزمان سمیت 40 گرفتار

231

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 40ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، چھینی گئی موٹر سائیکل ،مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون پولیس نے ڈکیتی کے بعد فرار ہو نے والے 4ملزمان رحیم خان ولد شاہ محمد اور ساجد خان ولد منور خان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان ڈکیتی و رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی گٹکاماوا فروش، اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 11 گٹکا ماوا منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ،حیدری مارکیٹ تھانے کی پولیس پارٹی نے ملزم مراد ولد محمد ابراہیم اور امین خان ولد حاجی میمن خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 120 گرام چرس اور نقد رقم،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ، گبول ٹاؤن تھانہ نے ملزم ایاز ولد منظور احمد سے 125 گرام چرس اور نقد رقم ، گلبہار تھانہ نے ملزم میر زمان عرف مانا ولد شرف خان کو گرفتار کرلیا ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ نے تین ملزموں کوگرفتارکرلیا ۔ڈسٹرکٹ سٹی تھانہ چاکیواڑہ کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محمد اسماعیل ولد محمد عثمان کو گرفتار کرلیا ، سائٹ سپرہائی وے تھانے کی پولیس پارٹی نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران5اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا ۔ گلشن معمار تھانے کی پولیس پارٹی نے کریم شاہ مزار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل عابد ولد سرور اور عاطف ولد خالدکو گرفتار کرلیا ۔ مومن آباد تھانے کی پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر نمبر 10فقیر کالونی میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر اسٹریٹ کرمنل ملزم جمشید علی کو گرفتار کرلیا ۔ گارڈن تھانے کی پولیس پارٹی نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم سکندر نیازی ولد گل رنگ خان کو گرفتار کرلیا ۔ ، کلا کوٹ اور کلری تھانے کی پولیس پارٹی نے منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان محمد نواز،محمد آصف ، محمد ناصر، رمضان کو گرفتار کرلیا کلری اور چاکیواڑہ تھانے کی پولیس پارٹی نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث2 ملزمان قادر ولد احمد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس آئی یو / سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر شہید ملت روڈ پر بینک سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی ، کار کیریئر سے گاڑیاں چرانے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔