حادثات وواقعات میں خاتون سمیت4افراد جاںبحق

181

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے ،تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود لیبر اسکوائر سیکٹر 3کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 55سالہ چودھری مسعود احمد ولد سر دار محمد جاںبحق ہوگیا ۔مقتول کی لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کردی گئی ۔سرجانی ٹائون تھانے کی حدود سیکٹر ایل ون مکان ایل تھری میں 26سالہ لاریب زوجہ ذوالفقار نامی خاتون کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر ذوالفقار نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کیا ،ملزم ذوالفقار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،مقتولہ کے شوہر نے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ محمودآباد کے علاقے منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ملی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ خرم کے نام سے ہوئی ،ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر بکرا پیڑی ماما ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔