نبی ؐکی تعلیمات پرعمل کرنا عین ایمان ہے، شرف علی شاہ

346

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کی تعلیمات پر عمل کرنا عین ایمان ہے۔ یہ بات ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بورڈ کی سماعت گاہ میں ہونے والی سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضور ؐکی ذات اقدس ہم سب کے لیے کامل نمونہ ہے، محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت النبیؐ اپنائیں۔ صاحبزادہ علامہ ابو الخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم ؐکی سیرت کا ہر گوشہ ہمارے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی اطاعت کریں ایمان داری اور وقت کی پابندی سے اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔