قوم کو پیٹرول کیلیے بھی قطار میں کھڑا کردیا گیا، حافظ حمداللہ

427

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم)  کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم کو آٹے،چینی کے بعد اب پیٹرول کے لیے بھی قطار میں کھڑا کردیا ہے۔ 3 سال سے عظیم قوم ایک نالائق اوراناڑی کے ہتھے چڑھ چکی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ کہ 3سالوں سے مہنگائی کی چکی میں قوم کو رگڑا لگا کرتقریروں سے مکھن لگانیکی ناکام کوشش ہورہی ہے، عمران خان نے قوم کوایک ،عظیم بھکاری قوم بنادیا ہے۔ حکمران مہنگائی کم کرنے کے بجائے مہنگائی کے فوائدگنوارہے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران حکومت اور مسلط رہی تووہ دن دورنہیں کہ قوم مردے بغیرکفن دفنانے پرمجبورہوگی، انہوں نے کہا آئی ایم ایف کیساتھ سخت ترین شرائط پر شوکت ترین کا تازہ ترین معاہدہ عوام کیلئے مشکل ترین،ثابت ہوگا۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے پہلے ہی لیٹ چکاتھااس معاہدے سے قوم کو آئی ایم ایف کے سامنے لٹادیا ہے۔