بیٹے کے مقامِ قتل کا دورہ والدہ کیلئے بھی ‘قاتل’ ثابت ہوا

417

امریکی ریاست شکاگو میں پولیس ایک 14 سالہ لڑکے کے قتل کی تحقیقات کر رہی تھی کہ دو دن بعد ٹھیک اسی مقام پر اس کی 31 سالہ ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

شکاگو سن ٹائمز کے مطابق ڈیلیسا ٹکر، چھ بچوں کی ماں، کو صبح کے وقت شکاگو کے وینٹ ورتھ ایونیو کے قریب سینے میں گولی لگی جہاں اس کا 14 سالہ بیٹا، کیون ٹنکر جونیئر 2 دن قبل ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔

اہلخانہ اور دوستوں نے کہا کہ وہ ان اموات پر صدمے میں ہیں جو صرف 2 دن میں وقع پذیر ہوئی ہیں۔ ٹکر نے اپنے پیچھے 4 سے 15 سال کی عمر کے پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

خاندانی دوست مشیل تھرپے نے نیوز کے رپورٹر کو بتایا، “ہمیں ڈیلیسا اور کیون کی موت کا انصاف چاہیئے۔ ہم بس یہی چاہتے ہیں۔”

ڈیلیسا ٹکر نے صبح سویرے اپنے بیٹے کے قتل کی جگہ پر ایک موم بتی جلانے کا ارادہ کیا تھا، جب وہ وہاں گئیں تو کچھ ہی دیر بعد انہیں قتل کیا گیا۔ ملزم/ملزمان کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔