لاہورہائیکورٹ،کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے متعلق وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب

241

لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

جمعہ کو جسٹس جواد حسن نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے معاشی تجزیہ نگار فیصل قریشی کو عدالتی معاونت کی اجازت دے دی۔ درخواست میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے متعلق کوی قانون نہیں۔ بینکنگ کورٹ کرپٹو کرنسی کے متعلق کیس کی سماعت کرتی ہیں لیکن قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے واضح نہیں کہ ایسے کیسز کی سماعت کون کر سکتا ہے۔ ہائیکورٹ میں درخواست پر مزید سماعت 17 دسمبر کو ہوگی۔