مہنگائی کی لہر برقرار، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

638

اسلام آباد:حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام حکومتی دعوؤں کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا، ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا پارہ ہائی رواں ہفتے دالیں،گھی،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ادادہ شماریات نے  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سطح میں صفر اعشاریہ 67 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ تاحال18 فیصد سے زائد ہے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی اور گھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کا اڑھائی کلو ٹن مزید 19 روپے تک مہنگا ہوا ہے اور اڑھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت 979روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن دو روپے،آلو ایک روپے مہنگے ہوئے ہیں رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 8 اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کیی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی آئی ہے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی ہے جبکہ رواں ہفتے بریڈ ،مٹن ،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء  کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے