بیٹے کو رہا نہیں کر سکتے تو کم از کم اس کا جرم ہی بتا دیں،پاک فوج کے سابق افسر کا جنرل باجوہ کے نام خط

666

پاک فوج کے سابق میجر ریٹائرڈ محمد صالح نے پاکستانی فو ج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کے نام خط میں بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق میجر ریٹائرڈ محمد صالح نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو لکھے گئے خط میں ان سے اپنے اس بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جس پانچ برس قبل سکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کو جو خط لکھا تھا ابھی تک اس کا جواب موصول نہیں ہوا،’میری کمسن پوتی نے اپنے باپ کو ہوش سنبھالنے کے بعد نہیں دیکھا صرف اس کی تصویر ہی دیکھی ہے اور اسے بتایا گیا ہے کہ یہ تمہارے والد ہیں جو کمائی کے لیے بیرون ملک گئے ہیں‘۔محمد صالح نے اس خط میں کہاکہ اگر فوج ان کے بیٹے عبداللہ صالح کو رہا نہیں کر سکتی تو انھیں کم از کم ان کے بیٹے کا جرم ہی بتا دیا جائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کو لکھے گئے خط میں محمد صالح نے اپنے بیٹے کی حراست کی تفصیلات بھی دی ہیں۔