پی ڈی ایم کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا، وفاقی وزیر ہوابازی

236

واہ کینٹ: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں وہ صرف اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے،ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہواباز نے کہا کہ قوم بخوبی آگاہ ہے کہ کون انڈیا کا یار ہے اور کس کا انڈیا میں کاروبار ہے،موجودہ حکومت پر الزام تراشیاں کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے کہ آج تک انھوں نے بھارت کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ الٹا اپنے دور حکومت میں انھوں نے سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،آج وہ محب وطن بنے پھرتے ہیں، پی ڈی ایم کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا۔