معذوروں کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا جا ئے گا

1031

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذورافراد کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا جا ئے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور اسپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔

معزوروں کے عالمی دن کے موقع پر حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میں خصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ان کے حقوق کا تحفظ اور معذور افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تمام آبادی میں20فیصد  سے زائد لوگ جسمانی معذوری کا شکار ہیں ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ہدایت پر 1982ء سے منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری جنرل اسمبلی نے دی تھی۔