آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آرچری چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی

88
پشاور: سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن دائود خان آل پاکستان انٹر یونیورسٹی کے آرچری فاتح ٹیم کو ٹرافی دے رہے ہیں

پشاور(جسارت نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آرچری چیمپئن جیت لی ، لاہور گریژن یونیورسٹی نے دوسری اور یونیورسٹی آف لاہور نے تیسرے پوزیشن حاصل کرلی ، مہمان خصوصی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن دائود خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ادریس، وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت ،ڈائریکٹر ا سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی بلال خان مروت سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام مردوں کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آرچری چیمپئن شپ زرعی یونیورسٹی پشاور میںگزشتہ روز اختتام کو پہنچ گئی جس میں پنجاب یونیورسٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1396 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، لاہور گریژن یونیورسٹی نے 1000 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور یونیورسٹی آف لاہور نے 907 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، آخری رائونڈ میں تینوں یونیورسٹیز کے پوائنٹس برابر رہے جس کے بعد سڈن ڈیتھ پر فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوا۔