کے پی ونٹر انٹر چیمپئن شپ ‘فرینڈز کلب کے عابد ریاض کی 4وکٹیں

314
پشاور: کے پی ونٹر انٹر چیمپئن شپ میں فاتح ٹیم فرینڈ ز کلب کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

پشاور (جسارت نیوز) کے پی ونٹر انٹر چیمپئن شپ میں فرینڈز کرکٹ کلب کے دوسرا مقابلہ وکٹوریہ کرکٹ کلب سے ہوا وکٹوریہ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر فرینڈز کرکٹ کلب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ فرینڈز کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ 35اوورز میں 194رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عمیر خٹک نے شاندار بلے بازی کرتے ہویے 67رنز بنائے جبکہ اسحق نے 56رنز اسکور کیے۔ جواب میں وکٹوریہ کلب دیا گیا ہدف عبور نہ کرسکی اور ناکام رہی ۔ 140رنز بنا کر ٹیم کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عابد ریاض سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔ دیگر بولرز میں صداقت شاہ، معاز خالد 2,2وکٹیں لینے میں کامیاب ہویے۔ اس طرح فرینڈز کرکٹ کلب نے میچ 54رنز سے جیت لیا۔