اسلام آباد ‘ 7ویں قومی ڈس ایبلڈ ٹی20کے فائنل میں

163

اسلام آباد(جسارت نیوز)اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے پشاورڈس ایبلڈ کوآسان مقابلے کے بعد شکست دے کر آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف 7ویں قومی ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،فائنل میں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا جس میں کراچی ڈس ایبلڈ اور بہاولپور ڈس ایبلڈ شامل ہیں ۔پاکستان فزیبلٹی ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام قومی چیمپئن شپ میں گزشتہ روز بھٹو گرائونڈ اسلام آباد پرکھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے پشاور ڈس ایبلڈ کویکطرفہ مقابلے کے بعد 73رنز سے شکست دے کر ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی۔پشاور ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر اسلام آباد ڈس ایبلڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے 20اوورز میں2 وکٹوں پر194رنز بنائے ،اس کی جانب سے عادل عباسی نے 63 گیندوں پر 8 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے89رنز بنائے جبکہ محمد نعمان نے 48گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 65رنز بنائے ،دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں168رنز بنائے تھے جس نے فتح کی بنیاد ڈالی۔واقف شاہ نے 8 گیندوں پر22رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔پشاور ڈس ایبلڈ کی جانب سے نہار عالم اور اسامہ نے ایک، ایک وکٹ لی ۔ جواب میں پشاور ڈس ایبلڈ کی ٹیم 121پر آئوٹ ہو گئی ۔اس کی جانب سے عدیل خان نے 17 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے30اور واجد عالم نے 21رنز بنائے ۔