شیڈول بینکوں کے قرضوں کے حجم میں 4.42 فیصداضافہ

354

اسلام آباد۔(کامرس ڈیسک)شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 4.42 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہیاسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاکل حجم 8,996,283 ملین روپے ریکارڈکیاگیا جو جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں 9,394,091ملین روپے ہوگیا ہے۔یوں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 4.42 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرکے مہینہ میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں 1.11 فیصد کی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔