چٹاگانگ ٹیسٹ ، قومی ٹیم کا اعلان ، محمد عباس جگہ بنانے میں ناکام

353
چٹا گانگ: بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے

چٹاگانگ(جسارت نیوز)پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے ظہور احمد چوہدری ا سٹیڈیم، چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ بنگلا دیشی ٹیم مومن الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔قومی ٹیم اس سے قبل بنگلادیش کو3 ٹی20میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے۔بنگلادیش کے لیے مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔محمد عباس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ،عبداللہ شفیق، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں جبکہ محمد عباس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان(نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، امام الحق، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔ ،دونوں ٹیموں کے مابین11ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ،پاکستان نے10میچز میں فتح حاصل کی، ایک میچ ڈرا ہوا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوگا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔