کندھکوٹ، خون کے عطیات سے تھیلیسیمیا بچوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں،ڈپٹی کمشنر کشمور

51

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) خون کا عطیہ عبادت ہے۔ خون کے عطیات سے حادثاتی اور تھیلیسیمیا بچوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے محکمہ صحت کی جانب سے سول اسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ حادثاتی اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کچھ روز جاری رہے گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دے کر حادثاتی اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے مسیحا بنیں۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کا کہنا تھا کہ خون عطیہ کر کے ہم حادثاتی اور تھیلیسیمیا کے بچوں کی جان بچا سکتے ہیں۔