نواب شاہ غیر قانونی پیڑول کا کاروبار کرنے والی مافیا کا راج

334

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)ضلع شہید بینظیر آباد کے علاقے دولت پور میں غیرقانونی و چوری شدہ پیٹرول و ڈیزل کا کاروبار کرنے والے مافیا کا راج، ضلع شہیدبینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد کہ علاقے دولت پور میں غیرقانونی و چوری شدہ پیٹرول و ڈیزل کا کاروبار کرنے کیلیے سیکڑوں غیرقانونی ایجنسیاں قائم کردی گئیں۔ان غیرقانونی ایجنسیوں کو چلانے والے لوگ ایک مافیا بن چکے ہیں جو نیشنل ہائی وے پر سرعام یہ غیرقانونی ایجنسیاں چلاتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ غیرقانونی ڈیزل و پیٹرول کا کاروبار کرنے والے لوگ ایک منظم گروہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو نہ تو کسی ادارے اور نہ قانون کو موجود سمجھتے ہیں ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دولت پور پولیس کے کچھ اہلکار بھی مبینہ طور پر اس گروہ کا حصہ ہیں جو اس مافیا سے ماہانہ وصول کر کے اس غیرقانونی کاروبار میں دولت پور پولیس کے ساتھ کا یقین دلاتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس گروہ نے دولت پور پولیس کو ماہانہ دیکر اس عمل پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ ملا لیا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ کے کچھ افسران نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں اور وہ بھی اس غیرقانونی عمل پر مبینہ رشوت لے کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ ماضی میں دولت پور میں قائم ان ایجنسیوں پر غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل کی شفٹنگ کے دوران ایس او پیز فالو نہ کرنے پر آتشزدگی کے واقعات رونما بھی ہوئے ہیں جن میں بہت سی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں مگر انتظامیہ کسی بڑے سانحے کے انتظار میں اس مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہ مافیا ان ایجنسیوں پر کروڈ آئل سے رفائننگ کے ذریعے خودساختہ ڈیزل تیار کرتے ہیں جو کہ ایک خطرناک عمل ہے اور کسی بھی وقت اس عمل سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف ذرائع نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ جتنے بھی ڈیزل و پیٹرول کے ٹینکرز گم ہوتے ہیں وہ قاضی احمد سے لیکر دولت پور تھانہ کی حدود سے ہی ہوتے ہیں اور انہیں علاقوں سے پیٹرول و ڈیزل خالی کرنے کے بعد برآمد کیے جاتے ہیں اس عمل میں ڈرائیورز سمیت متعلقہ تھانے کی پولیس ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس لیے تمام اداروں، ایف آئی اے کسٹم، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی شہید بینظیر کے لیے اس مضبوط منظم گروہ کو ختم کرنے لیے ایک مضبوط و منظم کارروائی کرنی ہوگی بصورت دیگر ان علاقوں میں خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔