ڈی سی کشمور کاکھاد کی دکانوں کادورہ،سرکاری نرخ پر فروخت کی ہدایت

331

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر کشمورمنور علی مٹیانی نے مصنوئی کھاد کی دکانوں کا اچانک دورہ کیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخوں پر یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے خود دکانوں پر پہنچ کر سرکاری نرخ کے مطابق آباد گاروں کو زرعی کھاد دلوائی۔عمل نہ کرنے والے 3 دکاندار پولیس کے حوالے کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اناج منڈی کا بھی دورہ کیا۔ صفائی نہ ہونے پر انچارج مرلیدھر اور ہدایت اللہ بھٹو پر برہمی کا اظہار کیا اور جلد از جلد صفائی کرنے کی ہدایت دی۔ منور علی مٹیانی نے کسانوں کی شکایت پر اناج منڈی صدر کو چاولوں کی کاشت مناسب اور علاقے کے برابر ریٹ دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ضلع بھر میں سستے آٹے کے اسٹال لگانے کی بھی ہدایت کی اور عمل نہ کرنے والے فلور مل مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔