کھپرو، کالا جادو کرنے والا گروہ گرفتار،استعمال کی جانے والی اشیا برآمد

316

کھپرو (نمائندہ جسارت)کالا جادو کرنے والا گروہ گرفتار، جادوگر کے پاس سے کالے جادو میں استعمال کی جانے والی اشیا برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹو کالونی میں محمد سلیم نے کالا جادو کرنے والے گروہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ محمد سلیم کو اس کی دکان کے نزدیک ہوٹل مالک نے ایک پڑیا دی اور کہا کہ سلیم اور اس کے بیٹے کو چائے میں ملا کر پلا دو۔اس پر محمد سلیم نے لڑکے کو پکڑا ،پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ یہ کالے جادو کامعاملہ ہے۔ اس کے بعد محمد سلیم نے اپنے 2، 3 ساتھیوں کے ہمراہ اس جادوگر کو پکڑ لیا۔ان سے پوچھنے پر پتا چلا کہ 6 ماہ سے محمد سلیم اور اس کے 14 سالہ بیٹے پر ان کی دکان پر کام کرنے والا ملازم عرفان عرف گجر شیر خان نامی بھیل سے کالا جادو کروا رہا ہے۔تمام معلومات لینے کے بعد عرفان عرف گجر،شیر خان بھیل اور اکبر عرف کابری جو ان دونوں کا سہولت کار ہے تینوں کو پکڑوا دیا گیا ہے۔پکڑے جانے والے جادوگر کے پاس سے ہندو بھگوانوں کی تصویریں، قرآنی آیات،چاقو،سانپ کا منکہ اور پڑھائی کی گئی گندم کے دانے بھی برآمد ہوئے ہیں اس سامان کے علاوہ ان عورتوں کے ناموں کی پرچیاں بھی ملی ہیں جن پر جادوگر کالا جادو کرتا رہا ہے۔