فرانس اور کروشیا کے درمیان لڑاکا طیاروں کا معاہدہ

441
زغرب: کروشیائی صدر زورن میلانووک فرانسیسی ہم منصب ماکروں کا استقبال کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے کروشیا کے ساتھ رافیل طیاروں کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ معاہدے کے ذریعے کروشیا فرانس سے 90کروڑ یورو کے عوض 12 رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ اس معاہدے پر فرانسیسی مسلح فوج کی وزیر فلورینس پارلی نے اپنے کروشین ہم منصب کے ہم راہ دستخط کیے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور کروشیا کے وزیراعظم آندریج پلنکووچ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کروشیا 2009 ء میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنا تھا ، جب کہ 2013 ء میں اسے یورپی یونین کی رکنیت ملی تھی۔