اسرائیل مراکش معاہدے پر فلسطینیوں کی شدید تنقید

149

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) حماس سمیت تمام فلسطینی جماعتوں اور تنظیموں نے فلسطینیوں کی قاتل صہیونی ریاست کے ساتھ مراکش کے معاہدے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے یہ ردعمل مراکش اور اسرائیل کے درمیان دفاعی شعبے میں معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوںممالک نے کئی ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔