صنعا پر عرب اتحاد کی بمباری‘ بیلسٹک میزائل ورکشاپ اور زیر زمین گودام تباہ

183

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے صنعا میں کیمپوں اور فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے، جن میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ صنعا میں ہونے والی کارروائی میں صدارتی رہایش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں، ڈرون طیاروں کے مراکز اور زیر زمین گوداموں کو تباہ کیا گیا۔