سعودی عرب میں توہین باری تعالیٰ پر شہری گرفتار

188

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کرلیا، جس نے مبینہ طور پر خدا تعالیٰ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے۔ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں اس نے ایسے الفاظ کا استعمال کیا تھا، جن سے اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی ظاہر ہوتی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔