قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

474

 

یا پھر کیا تما را کہنا یہ ہے کہ ابراہیمؑ، اسماعیلؑ، اسحاقؑ، یعقوبؑ اور اولاد یعقوبؑ سب کے سب یہودی تھے یا نصرانی تھے؟ کہو: ’’تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اْس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جس کے ذمے اللہ کی طرف سے ایک گواہی ہو اور وہ اْسے چھپائے؟ تمہاری حرکات سے اللہ غافل تو نہیں ہے۔ وہ کچھ لوگ تھے، جو گزر چکے اْن کی کمائی اْن کے لیے تھی اور تمہاری کمائی تمہارے لیے تم سے اْن کے اعمال کے متعلق سوال نہیں ہوگا‘‘۔ (سورۃ البقرۃ:140تا141)

جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں جنتی ہر جمعہ کو آیا کریں گے وہاں شمال کی جانب سے ہوا چلائی جائے گی جو وہاں کا گرد وغبار اُڑا کر جنتی لوگوں کے چہروں اور ان کے کپڑوں پر ڈال دے گی جس سے ان کے حسن وجمال میں اور اضافہ ہو جائے گا۔ جب وہ گھروں کو واپس آئیں گے تو ان کے گھر والے کہیںگے آپ تو پہلے سے زیادہ خوبصورت لگ رہے ہیں وہ جواب دیں گے قسم بخدا آپ بھی پہلے سے زیادہ حسین وجمیل لگ رہی ہو۔ (مسلم)