دنیا کی معمر ترین بلی

393

امریکی ریاست اوریگون کی ایک بلی دنیا کی طویل العمر بلی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر سکتی ہے۔

چارلی بریگز آف ٹرنر نے کہا کہ دوستوں نے مشورہ دیا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کی 26 سالہ بلی ‘سیم’ دنیا کی معمر ترین زندہ بلی ہے یا نہیں۔

بریگز نے KPTV کو بتایا ، “میں نے گنیز سے پوچھا، اور انہوں نے جواب دیا کہ ‘اس وقت ہمارے پاس ریکارڈ پر موجود سب سے طویل العمر زندہ بلی 24 سال کی موجود ہے”۔ بریگز نے KPTV کو بتایا، ” یہ سنتے ہی میں نے فوراً کہا کہ میری بلی 24 سال سے بڑی ہے۔

بریگز نے کہا کہ جب میں نے سیم کو 2002 میں گود لیا تھا تو وہ بےگھر تھی۔

جانوروں کے ڈاکٹروں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ اس کی عمر 26 سال ہے اور وہ صحت مند ہے۔