جی پی ایس میں طویل ترین ڈرائینگ بنانے کا ریکارڈ قائم

256

مردوں کی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک برطانوی سائیکلسٹ نے 12 گھنٹے میں سائیکل کے ذریعے GPS میں سب سے طویل ڈرائنگ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

Anthony Hoyte، جسے “پیڈلنگ پکاسو” کا عرفی نام دیا جاتا ہے، نے لندن کی سڑکوں پر 66.48 میل کا فاصلہ طے کیا اور مونچھوں والے آدمی کی بڑی تصویر بنانے کے لیے GPS ٹریکنگ ایپ کا استعمال کیا۔

اینتھونی نے کہا کہ یہ تصویر Movemm کے کیلئے ہے جو ایک سالانہ تقریب ہے جس میں مردوں کی صحت کے مسائل بشمول دماغی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

ریکارڈ توڑ سواری 13 نومبر کو شروع ہوئی اور ساڑھے 8 گھنٹے بعد مکمل ہوئی۔ Hoyte نے گنیز کو بتایا کہ انہیں سڑکوں کی غیر متوقع بندش سے ابتدائی طور پر کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخر کار ریکارڈ بن گیا۔