پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا مریم نواز کے اشتہارات متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ

592

 پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ  نے مریم نواز کے اشتہارات متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے  ہوئے  چئیر مین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات جاوید لطیف سے بھی معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی  پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ  نے  اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اطلاعات کو خط لکھا ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ  مریم صفدر کس حیثیت سے قومی خزانے سے چینلز کو اشتہارات دیتیں تھیں؟، آڈیو ٹیپ مریم نواز کی جانب سییہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کااعتراف ہے، منظم طریقے سے اس بدنام زمانہ سیل نے صحافیوں کو خریدا اوررقوم تقسیم کیں،  دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے مخالف صحافیوں،چینلز کو سزائیں دی گئی،عالیہ حمزہ نے کہا  کیاملزمہ  مریم نواز کوسیمینار میں مہمان خصوصی کے طورپربلانے والی صحافتی تنظیمیں اب معافی مانگیں گی، انہوں نیاس ملزمہ کوبلایاجو میڈیا کاگلا گھونٹنیکی واردات میں بھی ملوث ہونیکا اعتراف کر چکی ہیں، میڈیا کا جو گورکھ دھندہ کھیلا گیااس سارے معاملے کی جامع انکوائری ضروری ہے، اس ناانصافی انتقام اور میڈیا کی آزادی کی جنگ میں میڈیا کو بھی میرا ساتھ دینا ہو گا،  اعلی عدلیہ کو بھی اس معاملہ پر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔