تحریک انصاف وکلا ونگ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج

310

تحریک انصاف وکلا ونگ نے گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکامی کی وجہ نا اہل لوگوں کو بڑے عہدے دینا ہے ۔ تفصیلات  کے مطابق خیبرپختون خوا میں تحریک انصاف وکلا ونگ اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے، اور  انصاف لائرز فورم کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے، جب کہ مظاہرین نے گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نااہل گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کی وجہ سے صوبائی حکومت ناکام ہے، اپنے ورکرز کو نظر انداز کرکے دوسرے جماعتوں کے لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا گیا ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس میں اے این پی، جے یو پی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے وکلا لگائے ہیں،  اگر ان ہی پارٹیوں کے لوگوں کو آگے لانا تھا تو ہمیں تبدیلی کے سبز باغ کیوں دکھائے گئے۔سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل الیاس کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک ناکام ہے اور اس ناکامی کی وجہ نا اہل لوگوں کو بڑے عہدے دینا ہے،  حکومت نے ہمارے ساتھی وکلا کو بھی گرفتار کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، جب کہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کے لئے وکلا پر دبا ڈالا گیا اور  دھمکیاں دی گئی، ہم اپنا حق لے کر رہے گے، اور آئندہ احتجاج وزیراعظم ہاس کے سامنے ہوگا۔