نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی، مریم اورنگزیب 

327

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی،عمرا نی حکومت نے پھر عوام کو لائنوں میں کھڑا کر دیا ۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی۔سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا ۔ آ ٹے، چینی تو کہیں گیس پٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔ افسوسناک،اور  شرمناک ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے، کئی شہروں میں کہیں پٹرول پمپس کھلے تو کہیں بند ہیں، جہاں پٹرول دستیاب وہاں لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، نئے بحران پر شہری پریشان ہیں۔پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے کمیشن مارجن کو 6 فیصد کرنے کے مطالبے کو برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔