زمینیں ایکوائرکیس: سپریم کورٹ نے ایف ڈبلیو او کی تشکیل کا صدارتی حکم طلب کرلیا

88

سپریم کورٹ نے ایف ڈبلیو او کی جانب سے زمینیں ایکوائرکرنے کے کیس میں ایف ڈبلیو او کی تشکیل کا صدارتی حکم طلب کرلیا۔

جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں مختلف عمارتوں سے ریکارڈ غائب کرنے کیلئے تو آگ لگتی رہی ہے، ایوان صدر میں تو آج تک آگ بھی نہیں لگی، ایف ڈبلیو او تو یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ آگ لگ گئی، صدارتی حکم نہیں مل رہا، کہیں اب ایوان صدر میں آگ نہ لگ جائے۔ 

دوران سماعت جسٹس سردارطارق نے استفسار کیا کہ ایف ڈبلیو او کے وکیل بتائیں کہ صدارتی حکم کی اہمیت ہے یا نہیں، کہتے ہیں تو کیس کو صدارتی حکم کے بغیر ہی چلا کر فیصلہ کرتے ہیں، ایف ڈبلیو او کا وجود اور اختیارات کیس کے بنیادی نقطے ہے، دیکھنا ہے کہ کیا ایف ڈبلیو او زمینیں ایکوائر کرکے سیمنٹ فیکٹری لگا سکتا ہے یا نہیں۔

وکیل احسن بھون نے صدارتی حکم کی تلاش کیلیے مزید مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردی ۔ایف ڈبلیو او کی جانب سے سیمنٹ فیکٹری لگانے کیلئے ہری پور میں 3 ہزار کنال زمین ایکوائر کی  ۔اہل علاقہ نے زمین ایکوائر کے کے عمل کو  عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔